Jummah Ka Din Sato’n (Seven) Dino’n Ma Sab Se Zyada Afzal Hai |
(مسلم )
اس دن خصوصی طور پر رسول اکرم صلى الله عليه وسلم پر درود بھیجنے کی کچھ اور ہی فضیلت ہے، جیسا کہ حضرت اوس بن اوس رضى الله عنه روایت کرتے ہیں کہ رسول اﷲ صلى الله عليه وسلم نے ارشاد فرمایا :”جمعہ کا دن تمہارے تمام دنوں میں سب سے افضل دن ہے ، اس دن تم مجھ پر بکثرت درود بھیجو ، اس لیے کہ تمہارا درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے ۔ میں نے کہا : یا رسول اﷲ صلى الله عليه وسلم ! ہمارا درود آپ پر کیسے پیش ہوگا جبکہ آپ تو مٹی میں مل چکے ہوں گے ؟ آپ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا : اﷲ تعالیٰ نے انبیاءکے جسموں کو مٹی پر حرام قرار دیا ہے “۔
( ابوداؤد :1047)
درود پیش کئے جانے کی توضیح کرتے ہوئے علماءنے لکھا ہے کہ درود کے ساتھ اس امتی کا نام بھی رسول اکرم صلى الله عليه وسلم کی خدمت میں پیش کیا جائے گا جس نے اس درود شریف کا ہدیہ آپ صلى الله عليه وسلم کی خدمت اقدس میں بھیجا
۔
I really like this post, I search this topic to many time on web but not find best article like this.
abaya designs